ٹاپ سیڈڈ جینک سنر،کارلوس الکاراز اور ڈینیئل مدویدیف شنگھائی ماسٹرز اوپن مینز سنگلز ٹاپ 16رائونڈ میں پہنچ گئے

شنگھائی ۔7اکتوبر (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اورٹاپ سیڈڈ جینک سنر،سپین کے ٹینس سٹار کارلوس الکاراز اور روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ٹاپ سیڈڈ جینک سنرنے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی ٹامس مارٹن ایچیوری کو ہرا کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا،سپین …

شنگھائی ۔7اکتوبر (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اورٹاپ سیڈڈ جینک سنر،سپین کے ٹینس سٹار کارلوس الکاراز اور روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ٹاپ سیڈڈ جینک سنرنے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی ٹامس مارٹن ایچیوری کو ہرا کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا،سپین کے کارلوس الکاراز نے تیسرے رائونڈ میں چین کے حریف کھلاڑی وو یبنگ کو شکست دی جبکہ روسی کی ڈینیئل مدویدیف نے اٹلی کے حریف کھلاڑی میٹیو آرنلڈی کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

پیر چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں ٹاپ سیڈڈ جینک سنرنے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی ٹامس مارٹن ایچیوری کو 7-6(7-3)،4-6 اور 2-6 سے ہرا کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا،تیسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں سپین کے کارلوس الکاراز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کے حریف کھلاڑی وو یبنگ کو6-7(5-7)، 3-6 سے شکست دی اور ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ روسی کی ڈینیئل مدویدیف نے مینز سنگلز تیسرے رائونڈ میں اٹلی کے حریف کھلاڑی میٹیو آرنلڈی کو7-5، 4-6 اور 4-6 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

مزید خبریں