شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی انگلینڈ کےخلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار پارٹنر شپ ،اپنی اپنی سنچریاں بھی مکمل کیں

ملتان۔7اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے انگلینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمدہ شراکت داری کے ساتھ اپنی اپنی سنچریاں بھی مکمل کیں۔ پیر کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد عبد اللہ شفیق اور کپتان شان مسعود …

ملتان۔7اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے انگلینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمدہ شراکت داری کے ساتھ اپنی اپنی سنچریاں بھی مکمل کیں۔ پیر کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد عبد اللہ شفیق اور کپتان شان مسعود نے محتاط انداز میں بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان برطانوی بائولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے نہ صرف اپنی اپنی سنچریاں مکمل کیں بلکہ دوسری وکٹ پر 253 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنادی ۔

عبداللہ شفیق نے 184گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے2خوبصورت چھکوں 10چوکوں کی مدد سے انفرادی 102رنز بنائے۔ یہ عبد اللہ شفیق کے ٹیسٹ کیریئر کی پانچویں سنچری ہے۔ان کو 102 کے انفرادی سکور پر گس اٹکنسن نے اولی پوپ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔ کپتان شان مسعود نے 177گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے2خوبصورت چھکوں 13چوکوں کی مدد سے انفرادی 151رنز بنائے۔یہ شان مسعود کے ٹیسٹ کیریئر کی پانچویں سنچری ہے اس کےساتھ ہی انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دو ہزار رنز بھی مکمل کر لئے۔ان کو 151 کے انفرادی سکور پر جیک لیچ نے آئوٹ کیا۔

 

مزید خبریں