نئی دہلی۔8اکتوبر (اے پی پی):بھارت اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل (بدھ کو)ارون جیٹلی سٹیڈیم ،نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگال ٹائیگرز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل …
بھارت اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بدھ کو کھیلا جائے گا

مزید خبریں
نئی دہلی۔8اکتوبر (اے پی پی):بھارت اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل (بدھ کو)ارون جیٹلی سٹیڈیم ،نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگال ٹائیگرز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان بھارتی ٹیم نے مہمان بنگلہ دیشی کی ٹیم کو کلین سویپ کیا تھا۔ بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیشی کو 280رنز جبکہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 12 اکتوبر کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم ،حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹونٹی سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم کو نجم الحسن شانٹو لیڈ کریں گے جبکہ میزبان بھارتی ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز سوریا کماریادو کریں گے۔








