اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیکنیکل آفیشلز کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کےلئے فیبا اسٹیٹیشن ورکشاپ کا آغاز (کل )جمعرات سے اسلام آباد میں ہوگا۔باسکٹ بال کی عالمی تنظیم ”فیبا“ کی گائیڈ لائن کے تحت ہونے والی ورکشاپ کوبحرین سے تعلق رکھنے والے فیبا ایشیا کے انسٹرکٹر کنڈکٹ کرائیں گے۔ یہ ورکشاپ پاکستان میں باسکٹ بال کھیل کی ترقی …
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام فیبا اسٹیٹیشن ورکشاپ کا آغاز جمعرات سے ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیکنیکل آفیشلز کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کےلئے فیبا اسٹیٹیشن ورکشاپ کا آغاز (کل )جمعرات سے اسلام آباد میں ہوگا۔باسکٹ بال کی عالمی تنظیم ”فیبا“ کی گائیڈ لائن کے تحت ہونے والی ورکشاپ کوبحرین سے تعلق رکھنے والے فیبا ایشیا کے انسٹرکٹر کنڈکٹ کرائیں گے۔
یہ ورکشاپ پاکستان میں باسکٹ بال کھیل کی ترقی کے لئے مفید ہوگی جس میں ملک بھر سے فیبا ٹریننگ کورس میں کامیابی حاصل کرنے والے 11 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کی تکنیکی مہارت کو بہتر بنایا جائے گا۔ اس پروگرام کا مقصد فیبا کے لائسنس یافتہ اسٹیٹیشن ماہرین کو تربیت دینا ہےجو قومی اور بین الاقوامی باسکٹ بال ایونٹس کو کور کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن ملک میں کھیل کی مختلف جہتوں کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ یہ ورکشاپ ان اقدامات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جبکہ ورکشاپ سے پاکستان میں فیبا کے لائسنس یافتہ شماریاتی ماہرین کو متعارف کرایا جاے گا جو کہ ساؤتھ ایشئن گیمز جو پاکستان میں منعقد ہوں گی اس میں بھی اپنی خدمات سر انجام دیں گے ۔








