دبئی۔9اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ اور بھارت نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، جنوبی افریقہ نے سکاٹ لینڈ کو 80 رنز اور بھارتی ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو82 رنز سے شکست دی۔ ہرمن پریت کور اور مریزانے کیپ کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ بدھ کے روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز …
ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ اور بھارت نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

مزید خبریں
دبئی۔9اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ اور بھارت نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، جنوبی افریقہ نے سکاٹ لینڈ کو 80 رنز اور بھارتی ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو82 رنز سے شکست دی۔ ہرمن پریت کور اور مریزانے کیپ کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
بدھ کے روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 11ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے ، کپتان لورا وولوارڈٹ 40، تزمین برٹس 43 اور مریزانے کیپ نے 43 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں۔ سکاٹ لینڈ کی ٹیم 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 17.5 اوورز میں 86 رنز پر ہی آئوٹ ہوگئی، کیتھرائن فریزر 14 اور الیسا لسٹر 12 رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں جبکہ دیگر 9 بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل ہو سکیں۔
ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دی، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے، کپتان ہرمن پریت کور 27 بالوں پر 52 رنز کی اننگز کھیل کر ناٹ آئوٹ رہیں جبکہ سمرتی مندھنا 50 اور شفالی ورما 43 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ بھارت کے 173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا ویمنز ٹیم 19.5 اوورز میں 90 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، کویشا دلہاری 21 ، انوشکا سنجیونی 20 اور اما کنچنا 19 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
بھارتی بائولرز اروندھتی اور آشا سوبھنا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ رینوکا سنگھ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ہرمن پریت کور کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔








