بھارت،دوران پرواز خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں مسافر گرفتار

نئی دہلی۔12اکتوبر (اے پی پی):بھارت کی ایئرلائن انڈیگو کی ایک فلائٹ میں خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں 43 برس کے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق معاملے سے آگاہی رکھنے والے افراد نے بتایا کہ نئی دہلی سے چنئی جانے والی انڈیگو ایئر کی پرواز میں ایک مسافر نے اگلی نشست پر بیٹھی خاتون کو نامناسب انداز سے چُھوا۔ …

نئی دہلی۔12اکتوبر (اے پی پی):بھارت کی ایئرلائن انڈیگو کی ایک فلائٹ میں خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں 43 برس کے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق معاملے سے آگاہی رکھنے والے افراد نے بتایا کہ نئی دہلی سے چنئی جانے والی انڈیگو ایئر کی پرواز میں ایک مسافر نے اگلی نشست پر بیٹھی خاتون کو نامناسب انداز سے چُھوا۔

بعدازاں خاتون نے ساڑھے 4بجے جہاز کے لینڈ ہونے کے بعد مسافر کے خلاف ایئرپورٹ سے متصل تھانے میں رپورٹ درج کروا دی۔خاتون نے جہاز کے عملے کی مدد سے مسافر کے خلاف سیکشن 75 (جنسی ہراسیت کے الزام) کے تحت مقدمہ درج کروا دیا جس کے بعد اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس افسر نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے مشتبہ شخص کی شناخت راجیش شرما کے طور پر ہوئی ہے، ملزم کا بنیادی طور پر تعلق راجستھان سے ہے۔وسری جانب انڈیگو ایئرلائن کی جانب سے تاحال باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔