امریکی وزیر دفاع کا لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کے امن دستوں پر اسرائیلی گولہ باری کے حوالے سے تشویش کا اظہار

131
US Secretary of Defense Lloyd Austin
US Secretary of Defense Lloyd Austin

واشنگٹن ۔13اکتوبر (اے پی پی):امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کے امن دستوں پر گولہ باری کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ کے عملہ کا تحفظ اور سکیورٹی مقدم ہے۔ لبنانی سرحد پر تعینات کی گئی اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج اور لبنانی مسلح فورسز کا بھی تحفظ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ لبنان کے ساتھ معاملات کو جلد سے جلد سفارت کاری کی طرف جانا چاہیے۔ ایکس پر اپنے بیان میں لائیڈ آسٹن نے کہا کہ انہوں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کو بھی اٹھایا اور اس بات پر زور دیا کہ اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔