ترکیہ،شہد کی برآمدات 2 کروڑ 28 لاکھ 82 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں

انقرہ ۔15اکتوبر (اے پی پی):ترکیہ نے رواں سال کے پہلے 9 مہینوں میں2 کروڑ 28 لاکھ 82 ہزار ڈالر کا شہد برآمد کیا ہے۔ٹی آرٹی کے مطابق مشرقی بحیرہ اسود برآمد کنندگان ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق، ترکیہ نے جنوری تا ستمبر کی مدت میں 5 ہزار 913 ٹن شہد برآمد کیا اوراس برآمد سے2 کروڑ 28 لاکھ 82 ہزار 831 ڈالر زرمبادلہ کمایا ہے۔ مذکورہ مدت …

انقرہ ۔15اکتوبر (اے پی پی):ترکیہ نے رواں سال کے پہلے 9 مہینوں میں2 کروڑ 28 لاکھ 82 ہزار ڈالر کا شہد برآمد کیا ہے۔ٹی آرٹی کے مطابق مشرقی بحیرہ اسود برآمد کنندگان ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق، ترکیہ نے جنوری تا ستمبر کی مدت میں 5 ہزار 913 ٹن شہد برآمد کیا اوراس برآمد سے2 کروڑ 28 لاکھ 82 ہزار 831 ڈالر زرمبادلہ کمایا ہے۔

مذکورہ مدت کے دوران امریکہ، جرمنی اور کینیڈا سمیت 49 ممالک کے ہاتھ شہد فروخت کیا گیا ہے۔امریکا کو 93 لاکھ 27 ہزار 460 ڈالر ، جرمنی کو52 لاکھ 89 ہزار 192 ڈالر اور کینیڈا کو 9 لاکھ 4 ہزار 756 ڈالر مالیت کا شہد برآمد کیا گیاہے۔گزشتہ سال کی اسی مدت کے برعکس، اس دورانیے میں ہنگری، بنگلہ دیش، عراق، لائبیریا، چیک جمہوریہ، مراکش، نیپال اور استوائی گنی کے ہاتھ بھی شہد فروخت کیا گیاہے۔

مزید خبریں