لبنان کی مدد کے لیے تیسرا طیارہ ریاض سے بیروت روانہ

ریاض۔16اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب سے لبنان کی مدد کے لیےتیسرا طیارہ روانہ ہوگیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض سے بیروت ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والے طیارے میں مختلف امدادی سامان موجود ہے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ طیارے میں غذائی اشیا کے علاوہ، طبی سامان، کمبل، خیمے اور سلیپنگ پیگز ہیں۔واضح رہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن …

ریاض۔16اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب سے لبنان کی مدد کے لیےتیسرا طیارہ روانہ ہوگیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض سے بیروت ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والے طیارے میں مختلف امدادی سامان موجود ہے۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ طیارے میں غذائی اشیا کے علاوہ، طبی سامان، کمبل، خیمے اور سلیپنگ پیگز ہیں۔واضح رہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پرلبنانی عوام کی مدد کے لیے فضائی پل قائم کیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں