لبنان اور غزہ میں جنگ بندی کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہیں،ایران

تہران۔16اکتوبر (اے پی پی):ایران کی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ ان کا ملک امن اور جنگ بندی کی کسی بھی تجویز کا خیر مقدم کرتا ہے اور غزہ اور لبنان کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے ان میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ارنا کے مطابق انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ایران نے کبھی کسی ملک کے خلاف جنگ شروع نہیں …

تہران۔16اکتوبر (اے پی پی):ایران کی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ ان کا ملک امن اور جنگ بندی کی کسی بھی تجویز کا خیر مقدم کرتا ہے اور غزہ اور لبنان کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے ان میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ارنا کے مطابق انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ایران نے کبھی کسی ملک کے خلاف جنگ شروع نہیں کی۔ انہوں نے زور دیا کہ وہ اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جواب دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ یا جلدی نہیں کریں گے بلکہ ہم کسی بھی حملے کا مناسب وقت اور جگہ پر جواب دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکااور اسرایل کے درمیان کسی بھی قسم کی مشاورت سے قطع نظر ایران ضرورت پڑنے پر کسی بھی ردعمل کے لیے تیار ہے۔

 

مزید خبریں