تمام فریقین عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں، اقوام متحدہ

95
UN

اقوام متحدہ ۔16اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے اسرائیل کے غزہ کے شمالی حصے میں تیز ہوتے حملوں میں کثیر تعداد میں شہریوں کی ہلاکتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام فریقوں سے عام شہریوں کے تحفظ کی پرزور اپیل کی ہے۔العربیہ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نےپریس کانفرنس میں اقوام متحدہ کا اسرائیل کے ہسپتال کمپلیکس اور ایک اسکول پر حملے کے خلاف موقف پیش کیا۔

انہوں نے کہاکہ کہ غزہ سے آنے والی خبریں انتہائی تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سربراہ اسرائیل کے غزہ کے شمال میں بڑھتے ہوئے حملوں میں بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکت کی سخت مذمت کرتے ہوئے تمام فریقوں سے شہریوں کے تحفظ کی فوری اپیل کر رہے ہیں۔ترجمان نے مزید کہاکہ انتونیو گوتریش نے تمام متعلقہ فریقوں سے بین الاقوامی انسانی قوانین کی سختی سے پاسداری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔