چین نے کامیابی کے ساتھ نئے سیٹلائٹ گروپ کو لانچ کردیا

139
China
China

بیجنگ۔16اکتوبر (اے پی پی):چین نے کامیابی کے ساتھ نئے سیٹلائٹ گروپ کو لانچ کردیا۔شنہوا کے مطابق چین نے شمالی چین کے صوبہ شانزی میں واقع تائیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے منگل کو ایک نیا سیٹلائٹ گروپ خلا میں بھیجا ہے۔چائنا گریٹ وال انڈسٹری کے مطابق، 18 سیٹلائٹس اسپیس سیل کنسٹیلیشن کی پہلی نسل کی دوسری کھیپ ہیں،

جسے عالمی صارفین کو کم تاخیر، تیز رفتار اور انتہائی قابل اعتماد سیٹلائٹ (براڈ بینڈ) انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔لانچ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کے 539 ویں فلائٹ مشن کی نشاندہی کرتا ہے۔