قاہرہ ۔16اکتوبر (اے پی پی):غزہ سے میڈیکل کے 16فلسطینی طلبا کا تیسرا گروپ بدھ کو یہاں سے اسلام آبادکے لیے روانہ ہو گیا۔ قاہرہ میں پاکستان کے سفارت خانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات اور گلوبل ریلیف ٹرسٹ، ڈاکٹرز آف رحمان اور الخدمت فاؤنڈیشن کی خصوصی کاوشوں کے تحت یہ طالب علم پاکستان کے میڈیکل اداروں میں اپنی تعلیم مکمل کریں گے۔ …
غزہ سے میڈیکل کے 16 فلسطینی طلباء کا تیسرا گروپ پاکستان کے لیے روانہ

مزید خبریں
قاہرہ ۔16اکتوبر (اے پی پی):غزہ سے میڈیکل کے 16فلسطینی طلبا کا تیسرا گروپ بدھ کو یہاں سے اسلام آبادکے لیے روانہ ہو گیا۔ قاہرہ میں پاکستان کے سفارت خانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات اور گلوبل ریلیف ٹرسٹ، ڈاکٹرز آف رحمان اور الخدمت فاؤنڈیشن کی خصوصی کاوشوں کے تحت یہ طالب علم پاکستان کے میڈیکل اداروں میں اپنی تعلیم مکمل کریں گے۔
واضح رہے کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے 192 فلسطینی میڈیکل طلباء میں سے اب تک غزہ سے104فلسطینی طلباء پاکستان کے مختلف میڈیکل اور ڈینٹل انسٹی ٹیوٹ میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے مصر سے پاکستان روانہ ہو چکے ہیں ۔








