پاک۔ انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 366 رنز بنا کر آئوٹ، انگلینڈ نے چھ وکٹوں پر 239 رنز بنالیے

ملتان۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):ملتان میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم انگلینڈ نے پاکستان کے پہلی اننگز کے 366 رنز کے جواب میں چھ وکٹ کے نقصان پر 239 رنز بنالیے ۔پاکستان کوپہلی اننگ میں127رنزکی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈکی جانب سے بین ڈکٹ 114 رنز بنا کر نمایاں رہے،جوروٹ 34،اولی پوپ 29 اور زیک کراولی27 …

ملتان۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):ملتان میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم انگلینڈ نے پاکستان کے پہلی اننگز کے 366 رنز کے جواب میں چھ وکٹ کے نقصان پر 239 رنز بنالیے ۔پاکستان کوپہلی اننگ میں127رنزکی برتری حاصل ہے۔

انگلینڈکی جانب سے بین ڈکٹ 114 رنز بنا کر نمایاں رہے،جوروٹ 34،اولی پوپ 29 اور زیک کراولی27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،ہیری بروک نو اور کپتان بین اسٹوکس ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل پہلی اننگ میں پاکستانی ٹیم 366 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

دوسرے روز پاکستان نے اپنی ادھوری پہلی اننگز کا آغاز پانچ وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز پر کیا تو محض پانچ رنز کے اضافے پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 41 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے جبکہ بعدازاں سلمان علی آغا بھی زیادہ دیر تک کریز پر نہ رک سکے اور 31 رنز بنا پویلین لوٹ گئے۔

قومی ٹیم کو آٹھواں نقصان ساجد خان کی شکل میں اٹھانا پڑا، ساجد دو رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد عامر جمال 37 اور اور نعمان علی 32 رنز بناکر پویلین لوٹے۔پہلی اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے چار، برائیڈن کارس نے تین، میتھیو پوٹس نے دو جبکہ شعیب بشیر نے ایک وکٹ حاصل کی۔