اینٹورپ۔17اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے نامور ٹینس سٹار اورایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ایلکس ڈی مینور اور کینیڈین ٹینس سٹار فیلکس اوجر الیاسائم اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ سپین کے نامور ٹینس سٹار رابرٹو کاربیلیس بینادوسرے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ بیلجیم میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز …
یورپین اوپن ٹینس مینز سنگلز ، ایلکس ڈی مینور اور فیلکس اوجرالیاسائم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
اینٹورپ۔17اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے نامور ٹینس سٹار اورایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ایلکس ڈی مینور اور کینیڈین ٹینس سٹار فیلکس اوجر الیاسائم اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ سپین کے نامور ٹینس سٹار رابرٹو کاربیلیس بینادوسرے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
بیلجیم میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 26 سالہ ٹاپ سیڈڈ آسٹریلیا کے ٹینس سٹار ایلکس ڈی مینورنے سپین کے حریف ٹینس سٹار رابرٹو کاربیلیس بینا کو 6-2، 4-6 اور 2-6 سے ہرا کر ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
دوسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں کینیڈین ٹینس سٹار فیلکس اوجر الیاسائم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہنگری کے حریف ٹینس کھلاڑی مارٹن فوکسووکس کو 7-6(7-4)،4-6 اور 2-6 سے شکست دی اورکوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔









