اقوام متحدہ ۔17اکتوبر (اے پی پی):امریکا نے اسرائیل کو خبر دار کیا ہے کہ غزہ میں غذائی قلت پیدا کرنے کی پالیسی بین الاقوامی اور امریکی قوانین کے خلاف ہے اور اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے عالمی ادارے کی سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران کہا کہ غزہ میں غذائی اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی …
شمالی غزہ کے مکینوں کو بھوک سے دوچار کرنے کی پالیسی خوفناک اور ناقابل قبول ہے ، امریکی سفیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔17اکتوبر (اے پی پی):امریکا نے اسرائیل کو خبر دار کیا ہے کہ غزہ میں غذائی قلت پیدا کرنے کی پالیسی بین الاقوامی اور امریکی قوانین کے خلاف ہے اور اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے عالمی ادارے کی سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران کہا کہ غزہ میں غذائی اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی کی فوری طور پر اجازت دی جائے اور اس مقصد کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوجی کارروائیوں میں وقفے کئےجائیں تاکہ ان وقفوں کے دوران غزہ کے مکینوں میں غذائی امداد کی تقسیم کے ساتھ ساتھ فلسطینی بچوں کی ویکسی نیشن کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی غزہ کے مکینوں کو بھوک سے دوچار کرنے کی پالیسی خوفناک اور ناقابل قبول ہے ۔ یہ پالیسی بین الاقوامی اور امریکی قوانین کے بھی خلاف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیلی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے مکینوں کو بھوک سے دوچار کرنے اور وہاں غذائی اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی کو منقطع کرنا اسرائیل کی پالیسی نہیں لیکن شمالی غزہ میں موجود حقیقی صورتحا ل ہی اسرائیل کے اس دعوے کی تصدیق کرسکے گی








