برلن ۔18اکتوبر (اے پی پی):جرمنی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولس کے بیان میں کہا گیا ہے جہاں تک ان کا تعلق ہے وہ ہمیشہ سے اس بارے میں بہت واضح ہیں کہ اسرائیل کی حمایت کا مطلب اسرائیل کو اس کا دفاع یقینی بنانے کے لیے مدد دینا ہے تاکہ اس اسلحے سے اس کی استعداد …
جرمنی کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان

مزید خبریں
برلن ۔18اکتوبر (اے پی پی):جرمنی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولس کے بیان میں کہا گیا ہے جہاں تک ان کا تعلق ہے وہ ہمیشہ سے اس بارے میں بہت واضح ہیں کہ اسرائیل کی حمایت کا مطلب اسرائیل کو اس کا دفاع یقینی بنانے کے لیے مدد دینا ہے تاکہ اس اسلحے سے اس کی استعداد بڑھ سکے اور اس کی فوج کو اسلحہ اور دیگر لوازمات ملتے رہیں۔
چانسلر اولاف شولس نے ساتھ ہی اسرائیل کو یہ بھی باور کرایا ہے کہ وہ اسلحے کا استعمال بین الاقوامی قانون کی پابندیوں میں رہتے ہوئے کرے، نیز یہ کہ تنازعے کا حتمی حل دو ریاستی حل کے طور پر ہی نکلنا ہے۔








