دبئی ۔18اکتوبر (اے پی پی):ثقافتی نمائش دبئی گلوبل ولیج کا 29 واں سیزن شروع ہو گیا ہے جو 11 مئی 2025 تک جاری رہے گا۔اردو نیوز کے مطابق 30 ثقافتی پویلین کے ساتھ دبئی گلوبل ولیج میں ساڑھے تین ہزار سے زیادہ شاپس ہیں، جہاں وزیٹرز پرکشش مقامات اور ایڈونچرز سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔اس سیزن میں تین نئے پویلین کھولے جائیں گے، جن میں اردن پویلین، عراق پویلین …
دبئی گلوبل ولیج کا 29 واں سیزن جاری

مزید خبریں
دبئی ۔18اکتوبر (اے پی پی):ثقافتی نمائش دبئی گلوبل ولیج کا 29 واں سیزن شروع ہو گیا ہے جو 11 مئی 2025 تک جاری رہے گا۔اردو نیوز کے مطابق 30 ثقافتی پویلین کے ساتھ دبئی گلوبل ولیج میں ساڑھے تین ہزار سے زیادہ شاپس ہیں، جہاں وزیٹرز پرکشش مقامات اور ایڈونچرز سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔اس سیزن میں تین نئے پویلین کھولے جائیں گے، جن میں اردن پویلین، عراق پویلین اور سری لنکا اور بنگلہ دیش پویلین شامل ہیں۔
وزیٹرز ان ممالک کی ثقافتوں، روایات اور پکوانوں کے ساتھ منفرد خریداری کے تجربات سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔چلڈرن تھیٹر مشہور کارٹون کرداروں کے ساتھ شوز پیش کرے گا۔ اس کے علاوہ گلوبل ولیج کے داخلی دروازے پر گنبد میں ایک تھری ڈی شو پیش کیا جائے گا۔ہر جمعے اور ہفتے کی رات 9 بجے گلوبل ولیج میں آتشبازی کا نظارہ کیا جا سکے گا۔








