نیویارک۔18اکتوبر (اے پی پی):امریکی وڈیو سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے کہا ہے کہ رواں سال تیسری سہ ماہی(جولائی تا ستمبر) کے دوران اس کے صارفین(سبسکرائبرز) کی تعداد 50 لاکھ اضافے کے ساتھ 28 کروڑ 27 لاکھ تک پہنچ گئی اور آمدنی سالانہ بنیاد پر 15 فیصد اضافے کے ساتھ 9.8 ارب ڈالر جبکہ منافعے کا حجم 2.4 ارب ڈالر رہا۔ اے ایف پی نے نیٹ فلکس کے جمعرات کو جاری …
نیٹ فلکس صارفین کی تعداد میں تین ماہ کےد وران 50 لاکھ کا اضافہ

مزید خبریں
نیویارک۔18اکتوبر (اے پی پی):امریکی وڈیو سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے کہا ہے کہ رواں سال تیسری سہ ماہی(جولائی تا ستمبر) کے دوران اس کے صارفین(سبسکرائبرز) کی تعداد 50 لاکھ اضافے کے ساتھ 28 کروڑ 27 لاکھ تک پہنچ گئی اور آمدنی سالانہ بنیاد پر 15 فیصد اضافے کے ساتھ 9.8 ارب ڈالر جبکہ منافعے کا حجم 2.4 ارب ڈالر رہا۔
اے ایف پی نے نیٹ فلکس کے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ تیسری سہ ماہی کے دوران اس کے صارفین کی تعداد میں 50 لاکھ کا اضافہ ہوا اور یہ ستمبر کے اختتام تک بڑھ کر 28 کروڑ 27 لاکھ سے زیادہ رہی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سہ ماہی کے دوران نیٹ فلکس کی آمدنی سالانہ بنیاد پر 15 فیصد اضافے کے ساتھ 9.8 ارب ڈالر رہی جس پر 2.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ کاروباری نتائج سامنے آنے کے بعد ادارے کے حصص کے نرخ پانچ فیصد اضافے کے ساتھ 720.75 ڈالر فی شیئر پر پہنچ گئے جو سالانہ بنیاد پر دو گنا سے بھی زیادہ ہیں ۔








