ملتان۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے کہا کہ پاکستان کے سپنرز نے دوسرے ٹیسٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا،ہم نے کچھ اہم کیچز بھی ڈراپ کیے،ملتان کی وکٹ بیٹنگ کیلئے آسان نہیں تھی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان سے ہارنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بین سٹوکس نے کہا کہ یہ بہت …
ملتان وکٹ بیٹنگ کیلئے آسان نہیں تھی،پاکستانی سپنرز نے اچھا کھیل پیش کیا،انگلش کپتان بین سٹوکس

مزید خبریں
ملتان۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے کہا کہ پاکستان کے سپنرز نے دوسرے ٹیسٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا،ہم نے کچھ اہم کیچز بھی ڈراپ کیے،ملتان کی وکٹ بیٹنگ کیلئے آسان نہیں تھی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان سے ہارنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بین سٹوکس نے کہا کہ یہ بہت دلچسپ ٹیسٹ میچ تھا جو استعمال شدہ پیچ پر کھیلا،میچ کے دوسرے دن بال نے زیادہ ٹرن کرنا شروع کیا،گیم ہے ہوتا ہے کوئی پرابلم نہیں۔انہوں نے کہا سیریز میں ہر گیم کا رزلٹ نکل رہا،امید ہے پنڈی میچ کا بھی نتیجہ آئے گا۔
ملتان پچ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انگلش کپتان نے کہا کہ اس وکٹ پر ڈیفینڈ کرنا مشکل تھا ہم نے سویپ شاٹس کھیلنے کی کوشش کی،ٹاس کا بھی اہم کردار ہوتا ہے، شان مسعود کی لک ہے کہ وہ دونوں بار ٹاس جیتے، بین ڈکٹ نے پہلی اننگز میں بہت اچھا ہرفارم کیا،برائیڈن کارس اور میتھیو پوٹس نے اچھی باؤلنگ کی۔علاوہ ازیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے ساجد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے جب موقع ملتا ہے میں پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں، موقع ملنا نہ ملنا قسمت کی بات ہوتی ہے،ہمیشہ اپنی کارکردگی پر فوکس رکھتا ہوں۔
انہوں نے کہا انگلینڈ کے خلاف جیت پر پوری ٹیم بے حد خوش ہے، انگلینڈ کو سیریز ہرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔راولپنڈی وکٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنڈی میں ٹرن وکٹ ہوگی یا نہیں یہ مجھے نہیں معلوم یہ گراؤنڈ مین کا کام ہے۔ عامر جمال کی فٹنس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ساجد خان نے کہا کہ عمار جمال فٹ ہیں کریمپس کسی کو بھی پڑ سکتے ہیں۔وکٹ لینے پر منفرد سلیبریشن سٹائل سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا سٹائل نیچرل ہے سکول کالج کے ٹائم سے یہی سٹائل ہے۔








