اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):ملک سے اشیاءخوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر26فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اشیاءخوراک کی برآمدات سے ملک کو1.617ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیاءخوراک کی برآمدات سے ملک …
اشیاءخوراک کی برآمدات میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر26فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):ملک سے اشیاءخوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر26فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اشیاءخوراک کی برآمدات سے ملک کو1.617ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیاءخوراک کی برآمدات سے ملک کو1.279ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
ستمبرمیں اشیاءخوراک کی برآمدات کاحجم 605ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ سال ستمبرکے 569ملین ڈالرکے مقابلہ میں 6فیصدزیادہ ہے،اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں اشیاءخوراک کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر13فیصدکی نموہوئی، اگست میں اشیاءخوراک کی برآمدات سے ملک کو536ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا جوستمبرمیں بڑھ کر605ملین ڈالرہوگیا۔








