بھارتی ڈاکٹر خاتون مریضہ کے پیٹ میں قینچی بھول گئے، 12 برس بعد انکشاف

179
Scissors

نئی دہلی ۔20اکتوبر (اے پی پی):بھارت کی ریاست سکم میں ایک خاتون اپینڈکس کا آپریشن کروایا اور ڈاکٹر مریضہ کے پیٹ میں قینچی بھول گئے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق خاتون ایک دہائی سے زائد عرصے تک اس تکلیف میں مبتلا رہیں اور کئی ڈاکٹر اس کی وجہ معلوم کرنے میں ناکام رہے۔تاہم جب رواں ماہ کے شروع میں جب انکشاف ہوا تو اس نے انہیں اور ان کے خاندان کو حیران کر دیا۔ 45 سالہ خاتون کے پیٹ میں سرجیکل قینچی پائی گئی جو 2012 میں اپینڈکس کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں نے چھوڑ دی تھی۔

خاتون کے شوہر نے بتایا کہ ان کا 2012 میں گنگٹوک کے سر تھوٹوب نمگیال میموریل ہسپتال میں آپریشن ہوا تھا اور اس کے بعد ان کے پیٹ میں مسلسل درد رہتا تھا۔ بہت سے ڈاکٹروں کو دکھایا جنہوں نے انہیں دوا دی، لیکن درد ختم نہیں ہوتا تھا۔8 اکتوبر کو وہ دوبارہ اسی ہسپتال گئیں اور ایکسرے سے پتہ چلا کہ ان کے پیٹ میں قینچی ہے۔طبی ماہرین کی ایک ٹیم نے قینچی کو نکالنے کے لیے فوری طور پر سرجری کی قینچی کو باہر نکالا تاہم خاتون کی حالت مستحکم ہے اور وہ صحت یاب ہو رہی ہیں۔