نیویارک ۔21اکتوبر (اے پی پی):امریکا کی ریاست جارجیا میں فیری حادثے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی اور لاپتہ ہو گئے ہیں ۔ٹی آرٹی کے مطابق مقامی پولیس کی جانب سے جاری بیان مین بتایا گیا ہے کہ میک انٹوش شہر کے جزیرے سپیلو میں گلہ گیچی خزاں کے تہوار کے لیے جمع ہو رہے تھے کہ اسی دوران لنگر انداز ہونے والی کشتی …
امریکا، فیری حادثہ میں 7 افراد ہلاک

مزید خبریں
نیویارک ۔21اکتوبر (اے پی پی):امریکا کی ریاست جارجیا میں فیری حادثے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی اور لاپتہ ہو گئے ہیں ۔ٹی آرٹی کے مطابق مقامی پولیس کی جانب سے جاری بیان مین بتایا گیا ہے کہ میک انٹوش شہر کے جزیرے سپیلو میں گلہ گیچی خزاں کے تہوار کے لیے جمع ہو رہے تھے کہ اسی دوران لنگر انداز ہونے والی کشتی کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی اور متعدد افراد پانی میں ڈوب گئے۔
بتایا گیا ہے کہ حادثے کی وجہ سے کم از کم 7 افراد جان کی بازی ہار گئے، متعدد زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہےجبکہ امدادی آپریشن جاری ہے۔ایک تحریری بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔








