ترکیہ کا خیر سگالی بحری جہاز صومالیہ پہنچ گیا

موغادیشو۔21اکتوبر (اے پی پی):ترکیہ کا خیر سگالی بحری جہاز صومالیہ پہنچ گیا ہے۔ٹی آر ٹی کے مطابق آفات اور ہنگامی حالات کے انتظام کے ادارے (اے ایف اے ڈی ) کی جانب سےبھیجے گئے اس جہاز میں 3 ہزار ٹن انسانی امداد موجود ہے۔ صومالیہ آفات مینجمنٹ ایجنسی (ایس او ڈی ایم اے)کے مطابق ترکیہ سے بھیجی گئی خوراک، خیمے اور حفظان صحت کی اشیاء سے لدا جہاز دارالحکومت موغادیشو …

موغادیشو۔21اکتوبر (اے پی پی):ترکیہ کا خیر سگالی بحری جہاز صومالیہ پہنچ گیا ہے۔ٹی آر ٹی کے مطابق آفات اور ہنگامی حالات کے انتظام کے ادارے (اے ایف اے ڈی ) کی جانب سےبھیجے گئے اس جہاز میں 3 ہزار ٹن انسانی امداد موجود ہے۔

صومالیہ آفات مینجمنٹ ایجنسی (ایس او ڈی ایم اے)کے مطابق ترکیہ سے بھیجی گئی خوراک، خیمے اور حفظان صحت کی اشیاء سے لدا جہاز دارالحکومت موغادیشو پہنچ گیاہے۔ یہ امداد ایک تقریب کے دوران صومالیہ آفات مینجمنٹ ایجنسی کے حوالے کر دی گئی ہے۔تقریب میں خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم صلاح احمد جاما نے ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں