مصر کی شمالی غزہ کے رہائشی علاقے بیت لاہیہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت

121
Northern Gaza
Northern Gaza

قاہرہ۔21اکتوبر (اے پی پی):مصر نے شمالی غزہ کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ہے، جس میں ایک سو سےزیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ۔ شنہوا کے مطابق مصر کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں بین الاقوامی احتساب کے آلات کو فعال کرنے، غزہ میں شہریوں کے مصائب کو ختم کرنے اور اسرائیل کو فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مصر نے بین الاقوامی برادری سے بھی اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔غزہ کی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نےہفتے کو شمالی غزہ میں بیت لاہیا میں رہائشی علاقے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 87 فلسطینی شہید اور 40 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ انہوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں سے 42 ہزار 603 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔