شنگھائی کانفرنس سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گا، پاکستان میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری ہو گی،ریحان نسیم

فیصل آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گا اور پاکستان میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری ہو گی جبکہ آنیوالے دنوں میں پاکستان کوبڑی مقدار میں برآمدی آرڈر بھی ملیں گے کیونکہ …

فیصل آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گا اور پاکستان میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری ہو گی جبکہ آنیوالے دنوں میں پاکستان کوبڑی مقدار میں برآمدی آرڈر بھی ملیں گے کیونکہ دنیا کو علم ہو گیا ہے کہ پاکستان مکمل طو رپر محفوظ ملک اور یہاں سرمایہ کاری کرنے کیلئے ماحول نہایت سازگار ہے۔

اے پی پی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے بعد غیر ملکی خریدار بھی پاکستان آئیں گے جس سے پاکستان معاشی طور پر ایک مزید مضبوط اور مستحکم ملک کے طور پر ابھرے گا۔انہوں نے مذکورہ ایس سی اوسربراہی اجلاس کو پاکستان کی کامیاب سفارتکاری مہم کا نتیجہ قرار دیا اور اس کامیابی پر پاکستانی قوم کو مبارکبادپیش کی۔انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے پاکستان کے خلاف پھیلائے جانے والے منفی پراپیگنڈے کا ازالہ اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ27سال بعد پاکستان میں اس قسم کا بین الاقوامی اجتماع ہوا ہے جس میں بارہ ملکوں کے وفود جبکہ 8ملکوں کے وزرائے اعظم نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر روسی اور چینی وزرائے اعظم کی آمد کوبھی اہم سنگ میل قرار دیا۔