ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 82 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 82 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ہے۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی …

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 82 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 82 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ہے۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 429 روپے کے اضافے کے بعد 241,598 روپے سے بڑھ کر 242,027 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 221,465 روپے سے بڑھ کر 221,858 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے پیر کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,150 روپے اور 2,700.62 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,721 ڈالر سے بڑھ کر 2,726 ڈالر ہو گئی۔