نواز شریف واحد سیاسی لیڈر ہیں جن کی تین نسلوں کا احتساب کیا گیا،عمران خان کے دعوے ہمیشہ جھوٹے تھے ،عوام اب گمراہ نہیں ہوں گے، مسلم لیگی رہنما

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ چوہدری طارق فضل دانیال عزیز ور طلال چوہدری نے کہاہے کہ نواز شریف واحد سیاسی لیڈر ہیں جن کی تین نسلوں کا احتساب کیا گیا، عمران خان کی 7استدعائیں عدالت نے مسترد کردیں، تحریک انصاف جھوٹ کے پلندوں کے ساتھ عدالت گئی ، جہانگیر ترین اور عمران خان خود ٹیکس چوری میں ملوث ہیں ، وہ اس بارے …

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ چوہدری طارق فضل دانیال عزیز ور طلال چوہدری نے کہاہے کہ نواز شریف واحد سیاسی لیڈر ہیں جن کی تین نسلوں کا احتساب کیا گیا، عمران خان کی 7استدعائیں عدالت نے مسترد کردیں، تحریک انصاف جھوٹ کے پلندوں کے ساتھ عدالت گئی ، جہانگیر ترین اور عمران خان خود ٹیکس چوری میں ملوث ہیں ، وہ اس بارے قوم کو جواب دیں ۔ وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہا کہ عمران خان جھوٹے الزامات کے ساتھ عدالت میں کچھ بھی ثابت نہیں کرسکے۔ وزیر اعظم نواز شریف عدالت سے سرخرو ہوئے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس میں عدالت کے اکثریتی ججزنے فیصلہ دے کر قوم کو انصاف فراہم کیا۔ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دیا گیا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply