لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد 5 نومبر سے شروع ہونے والی تین روزہ پیرس ایکسپو میں شرکت کرے گا۔ اس نمائش میں شرکت سے پاکستان کو اعلی معیار کے فرنیچر اور دستکاری کی نمائش کے لیے ایک بڑا بین الاقوامی پلیٹ فارم میسر آئے گا۔ ترجمان پی ایف سی کیمطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر میاںکاشف اشفاق کی قیادت میں وفد کاروباری مواقع کی تلاش، بین الاقوامی شراکت داریوں …
پی ایف سی کا وفد پیرس ایکسپو میں شرکت کرے گا،ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد 5 نومبر سے شروع ہونے والی تین روزہ پیرس ایکسپو میں شرکت کرے گا۔ اس نمائش میں شرکت سے پاکستان کو اعلی معیار کے فرنیچر اور دستکاری کی نمائش کے لیے ایک بڑا بین الاقوامی پلیٹ فارم میسر آئے گا۔
ترجمان پی ایف سی کیمطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر میاںکاشف اشفاق کی قیادت میں وفد کاروباری مواقع کی تلاش، بین الاقوامی شراکت داریوں اور ملک کی فرنیچر کی صنعت کو عالمی سطح پر فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گا۔
اس ایکسپو میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں نمائش کنندگان شرکت کریں گے جس سے پی ایف سی کے وفد کو نیٹ ورکنگ، معلومات کے تبادلے اور جدید ڈیزائنز کی نمائش کا موقع ملے گا اور عالمی سطح پر پاکستان کے فرنیچر کے شعبے کو بہت پذیرائی ملے گی اور اسے نئی عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوگی۔








