اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,000 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 85 ہزار 4 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 85 ہزار 4 سو روپے کا ہو گیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت …
سونے کی قیمت میں اضافہ ،فی تولہ 2 لاکھ 85 ہزار 4 سو روپے ہوگیا
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,000 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 85 ہزار 4 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 85 ہزار 4 سو روپے کا ہو گیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,714 روپے کے اضافے کے بعد 242,970 روپے سے بڑھ کر 244,684 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 222,722 روپے سے بڑھ کر 224,294 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 200 روپے اضافے کے ساتھ 3,350 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 171.46 روپے اضافے کے بعد 2,872.08 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,737 ڈالر سے بڑھ کر 2,757 ڈالر ہو گئی۔









