ترکیہ کےدارالحکومت انقرہ میں حساس دفاعی ادارے پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے

انقرہ۔23اکتوبر (اے پی پی):ترکیہ کےدارالحکومت انقرہ میں حساس دفاعی ادارے پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ ترک وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ ایوی ایشن ہیڈکوارٹرز کے باہر ہوا۔ ترک میڈیا کے مطابق ترکش ایروسپیس انڈسٹریز (اے ٹی آئی) کے احاطے میں خاتون سمیت دہشتگردوں نے حملہ ہے۔ مسلح حملہ آوروں نے دفاعی صنعتی یونٹ پر دھماکا خیز مواد پھینکا اور فائرنگ کی۔ …

انقرہ۔23اکتوبر (اے پی پی):ترکیہ کےدارالحکومت انقرہ میں حساس دفاعی ادارے پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ ترک وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ ایوی ایشن ہیڈکوارٹرز کے باہر ہوا۔ ترک میڈیا کے مطابق ترکش ایروسپیس انڈسٹریز (اے ٹی آئی) کے احاطے میں خاتون سمیت دہشتگردوں نے حملہ ہے۔

مسلح حملہ آوروں نے دفاعی صنعتی یونٹ پر دھماکا خیز مواد پھینکا اور فائرنگ کی۔ حملہ آوروں نےصنعتی یونٹ کے متعدد ملازمین کویرغمال بھی بنا یا۔ترک میڈیا کے مطابق ترک سکیورٹی فورسز نے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیاہے۔ترکیہ کے سینٹر فار کمبیٹنگ ڈس انفارمیشن نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر کہا کہ عوام سرکاری ذرائع سے آنے والے خبریں دیکھیں اور بے بنیاد الزامات سے گریز کریں۔

انقرہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس نے ایرواسپیس انڈسٹریز کو نشانہ بنانے کے لیے دہشت گردحملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ انڈسٹریز ملک کی انتہائی اہم دفاعی اور ایوی ایشن کمپنیوں میں سے ایک ہے، یہاں ملک کا پہلا قومی لڑاکا طیارہ تیار کیا گیا تھا اور اس کے علاوہ دیگر منصوبے بھی شامل ہیں اور یہاں 10 ہزار سے زائد ملازمین کام کرتے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی انقرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ بزدلانہ حملے میں جانیں گنوانے والوں کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بھی دہشت گردی کے حملے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور نیٹو کے سربراہ کی جانب سے بھی ترکیہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

مزید خبریں