واشنگٹن۔24اکتوبر (اے پی پی):امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن غزہ اور لبنان میں جاری جنگ پر تبادلہ خیال کے لئے جمعہ کو لندن میں اپنے عرب ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔
العربیہ اردو کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن جو اسرائیل کا دورہ کرنے کے بعد اس وقت سعودی عرب میں ہیں، قطر میں مذاکرات کے بعد برطانوی دارالحکومت لندن جائیں گے۔
محکمہ خارجہ نے فوری طور پر اس بات کی نشاندہی نہیں کی کہ لندن میں ہونے والے اجلاس میں کون سے عرب ممالک کے وزرا شرکت کریں گے۔