ترکیہ کی فضائی کمپنیوں نےایران کےلیے پروازیں یکم نومبر تک منسوخ کردیں

انقرہ ۔24اکتوبر (اے پی پی):ترکیہ کی فضائی کمپنیوں 'ترکش ایئر لائنز' اور 'پگاسس' نے یکم نومبر تک ایران کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔العربیہ کے مطابق ترک فضائی کمپنیوں کا یہ فیصلہ اسرائیل کے ایران پر متوقع حملے کے پیش نظر ہے۔ دونوں فضائی کمپنیوں نے ایران کے مختلف شہروں بشمول تہران ، شیراز اور اصفہان میں اپنی پروازوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ ترک براڈ کاسٹر 'این …

انقرہ ۔24اکتوبر (اے پی پی):ترکیہ کی فضائی کمپنیوں ‘ترکش ایئر لائنز’ اور ‘پگاسس’ نے یکم نومبر تک ایران کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔العربیہ کے مطابق ترک فضائی کمپنیوں کا یہ فیصلہ اسرائیل کے ایران پر متوقع حملے کے پیش نظر ہے۔

دونوں فضائی کمپنیوں نے ایران کے مختلف شہروں بشمول تہران ، شیراز اور اصفہان میں اپنی پروازوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ ترک براڈ کاسٹر ‘این ٹی وی’ نے اس کی وجوہات خطے میں پھیلی ہوئی بدامنی کی لہر قرار دیا ہے۔ خصوصاً ایران پر اسرائیلی ممکنہ حملے کو بنیاد بنا کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان متعلقہ فضائی کمپنیوں نے ابھی اپنی ویب سائٹ پر پروازوں کی معطلی کی تصدیق کرنا ہے۔ دریں اثناء اطلاع ملی کہ "ٹرکش ایئر لائنز”نے یہ اعلان کر دیا ہے کہ اس نے ایران کے لیے استنبول ایئرپورٹ سے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ البتہ ‘پگاسس’ نے اس سلسلے میں مسافروں کے لیے بکنگ بند کر دی ہے۔

مزید خبریں