ایران پر اسرائیلی حملے کی تیاری کا راز افشا ہونے پر پینٹا گان کے کسی ملازم سے تفتیش کا کوئی اشارہ نہیں،امریکا

67
ایران پر اسرائیلی حملے کی تیاری کا راز افشا ہونے پر پینٹا گان کے کسی ملازم سے تفتیش کا کوئی اشارہ نہیں،امریکا
ایران پر اسرائیلی حملے کی تیاری کا راز افشا ہونے پر پینٹا گان کے کسی ملازم سے تفتیش کا کوئی اشارہ نہیں،امریکا

واشنگٹن ۔24اکتوبر (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے کی تیاری کا راز افشا ہونے پر پینٹا گان کے کسی ملازم سے تفتیش کا کوئی اشارہ نہیں۔العربیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی او ایس ڈی نہیں جس کا نام ان لیکس بارے تحقیقات میں شامل ہو۔

یاد رہے امریکی ادارے’’ ایف بی آئی ‘‘ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ انتہائی خفیہ معلومات کو افشا کرنے پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔ایف بی آئی کے مطابق یہ تحقیقات ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے کی تیاری سے متعلق دستاویزات سے متعلق ہیں، تاہم لائیڈ آسٹن نے کہا کہ کسی کے اس معاملے میں ملوث ہونے کی اطلاع نہی ہے۔

اس سے پہلے سوشل میڈیا پر بغیر کسی ثبوت کے ایسی اطلاعات سامنے آئیں کہ امریکی وزارت دفاع کا ایک ملازم اس اسرائیلی منصوبے کو افشا کرنے کا ذمہ دار ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ افشا کی گئی معلومات کے حوالے سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حساس نوعیت کی دستاویزات ’’ نیشنل جیو سپیشل انٹیلی جنس ایجنسی‘‘ کی طرف سے کی گئی ہیں۔یہ دستاویزات 15 اور 16 اکتوبر کے دوران کی سیٹلائٹ تصاویر سے متعلق ہیں جو اسرائیلی منصوبے کی امریکی تشریح کے سلسلے میں بنائی گئی ہیں۔

یہ دستاویزات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ٹیلی گرام میسجنگ ‘‘ پر گزشتہ ہفتے سے زیر گردش ہیں۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اس بارے کہا تھا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ دستاویزات ہیک کی گئیں یا کسی متعلقہ اہلکار نے ان کو افشا کیا ہے۔واضح رہے اسرائیل نے ایران کے یکم اکتوبر کے اسرائیل پر کیے گئے بیلسٹک میزائل حملے کے جوابی حملے کا اعلان کر رکھا ہے جس کی تیاری جاری ہے، تاہم حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی ہلاکت کے بعد اسرائیل نے غزہ اور لبنان پر اپنے جارحانہ حملے تیز کر رکھے ہیں۔