سوفیہ کینن اور بیتھانی میٹیک سینڈزٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ٹوکیو۔24اکتوبر (اے پی پی):سوفیہ کینن اور ان کی ہم وطن جوڑی دار بیتھانی میٹیک سینڈز پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ امریکی جوڑی ڈبلیو ٹی اے ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ فاتح امریکی جوڑی نے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں امریکی ٹینس کھلاڑی نکول میلیچارمارٹنیز اور ان کی روسی جوڑی دار ڈیانا میکسیمونا شنائیڈر کو …

ٹوکیو۔24اکتوبر (اے پی پی):سوفیہ کینن اور ان کی ہم وطن جوڑی دار بیتھانی میٹیک سینڈز پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ امریکی جوڑی ڈبلیو ٹی اے ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔

فاتح امریکی جوڑی نے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں امریکی ٹینس کھلاڑی نکول میلیچارمارٹنیز اور ان کی روسی جوڑی دار ڈیانا میکسیمونا شنائیڈر کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا ۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاپان میں جاری ہے۔

خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں سوفیہ کینن اور ان کی ہم وطن جوڑی دار بیتھانی میٹیک سینڈز پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ امریکی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد امریکی ٹینس کھلاڑی نکول میلیچارمارٹنیز اور ان کی روسی جوڑی دار ڈیانا میکسیمونا شنائیڈر کو 6-7(7-9)،6-3 اور 8-10 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید خبریں