وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی مختلف نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کا ایک کارکن ہونے کی حیثیت سے میرے لیے وزیراعظم محمد نواز شریف کا رتبہ بہت بڑا اور اہم ہے۔ جمعہ کو مختلف نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں …

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کا ایک کارکن ہونے کی حیثیت سے میرے لیے وزیراعظم محمد نواز شریف کا رتبہ بہت بڑا اور اہم ہے۔ جمعہ کو مختلف نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ ملکی آئین و قانون کے مطابق ہے جس میں وزیراعظم محمد نواز شریف عدالت عظمیٰ سے سرخرو ہوئے ہیں اس لیے اس فیصلے کو من و عن تسلیم کرنا ہم سب پر لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرنے والے لوگ ہیں اس لیے سپریم کورٹ کے فیصلے پر لفظ بلفظ عمل درآمد یقینی بنائیں گے اور اس کی اطاعت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کے لیے پیش کیا اور سپریم کورٹ میں اپنی تین نسلوں کا حساب دیا، وہ اب بھی تحقیقات کے لیے تیار ہیں اور جب تحقیقات شروع ہوں گی ہم انہیں پورا کریں گے اور ہر قسم کا ثبوت دیا جائے گا۔ ہم تمام سوالوں کے جواب بھی دیں گے کیونکہ ہمارا دامن صاف ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply