قازان ۔25اکتوبر (اے پی پی):فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو نکالنا چاہتا ہے۔ العربیہ کے مطابق خاص طور پر شمالی غزہ کے فلسطینیوں سے ان کی سرزمین چھیننا چاہتا ہےجہاں اسرائیلی فوج نے گزشتہ ہفتوں کے دوران بدترین فوجی کارروائیاں کی ہیں۔ انہوں نے یہ بات روس میں ہونے والی ’’برکس سمٹ‘‘میں اپنے خطاب کے دوران کہی۔ محمود عباس …
اسرائیل شمالی غزہ پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ، محمود عباس

مزید خبریں
قازان ۔25اکتوبر (اے پی پی):فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو نکالنا چاہتا ہے۔
العربیہ کے مطابق خاص طور پر شمالی غزہ کے فلسطینیوں سے ان کی سرزمین چھیننا چاہتا ہےجہاں اسرائیلی فوج نے گزشتہ ہفتوں کے دوران بدترین فوجی کارروائیاں کی ہیں۔
انہوں نے یہ بات روس میں ہونے والی ’’برکس سمٹ‘‘میں اپنے خطاب کے دوران کہی۔ محمود عباس نےکہا ہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ شمالی غزہ کے فلسطینیوں پر بھوک اور قحط مسلط کر کے انہیں قتل کیا جا رہا ہے۔








