پیرس ۔25اکتوبر (اے پی پی):فرانس کےصدر عمانویل میکرون نے غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے۔العربیہ کے مطابق پیرس میں منعقدہ "لبنان میں عوام اور خودمختاری کی حمایت" کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر عمانویل میکرون نے لبنان میں جلد از جلد جنگ بندی کے مطالبے کی تجدید کی۔انہوں نے کہا کہ یہ بات یقینی ہے کہ آج کے اجلاس کا مقصد لبنان کو اس کی …
فرانس کا لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

مزید خبریں
پیرس ۔25اکتوبر (اے پی پی):فرانس کےصدر عمانویل میکرون نے غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے۔العربیہ کے مطابق پیرس میں منعقدہ "لبنان میں عوام اور خودمختاری کی حمایت” کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر عمانویل میکرون نے لبنان میں جلد از جلد جنگ بندی کے مطالبے کی تجدید کی۔انہوں نے کہا کہ یہ بات یقینی ہے کہ آج کے اجلاس کا مقصد لبنان کو اس کی آزمائش سے نکلنے کے لیے مدد فراہم کرنا ہے۔
کانفرنس سے افتتاحی خطاب میں میکروں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ لبنان کے مختلف علاقوں پر حملے بند کرے۔انہوں نے اسرائیل پرفریق کے حملوں کو روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے قرارداد 1701 کو نافذ کرنے اور اس کی بنیاد پر جنگ بندی کا عمل آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے لبنانی سرزمین پر دوسروں کی جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے لبنانیوں کے لیے امداد کے داخلے کو مربوط کرنے کے لیے فرانس کے ہرممکن تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
صدر میکروں نے نقل مکانی کے بڑھتے ہوئے بحران کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ مزید بمبای کی صورت میں انارکی پھیلی گی اور مزید لوگ نقل مکانی پرمجبور ہوں گے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لبنان اپنے اور پوری دنیا کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے لبنان کے تنوع کو نقصان نہ پہنچانے کا مطالبہ کیا۔








