پینٹاگان نے سعودی عرب کو ٹاؤ میزائل کی فروخت کی ممکنہ ڈیل منظور کر لی

واشنگٹن ۔25اکتوبر (اے پی پی):امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے سعودی عرب کو ’’ٹاؤ‘‘ میزائل فروخت کرنے کی ممکنہ ڈیل کی منظوری دے دی۔ العربیہ اردو کے مطابق اس سے قبل امریکا کی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی سعودی عرب کو 50 کروڑ ڈالر کا فوجی ساز و سامان فروخت کرنے کے ممکنہ پیکج کی منظوری دے چکی ہے۔ اس حوالے سے کانگریس کو مطلع کر دیا گیا ہے۔پینٹاگان کے زیر انتظام …

واشنگٹن ۔25اکتوبر (اے پی پی):امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے سعودی عرب کو ’’ٹاؤ‘‘ میزائل فروخت کرنے کی ممکنہ ڈیل کی منظوری دے دی۔

العربیہ اردو کے مطابق اس سے قبل امریکا کی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی سعودی عرب کو 50 کروڑ ڈالر کا فوجی ساز و سامان فروخت کرنے کے ممکنہ پیکج کی منظوری دے چکی ہے۔

اس حوالے سے کانگریس کو مطلع کر دیا گیا ہے۔پینٹاگان کے زیر انتظام مذکورہ ایجنسی نے بتایا کہ مجوزہ ڈیل امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اہداف کی حمایت کرے گی۔ مجوزہ پیکج حال اور مستقبل میں خطرات کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے سعودی عرب کی صلاحیت مضبوط بنائے گا۔

مزید خبریں