کینبرا۔25اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے دارالحکومت میلبورن کے مغربی علاقے میں ٹرک کے گھر سے ٹکرانے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا نے وکٹوریہ پولیس کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کی صبح کو اس وقت پیش آیا جب ٹرک ہائی وے پر بے قابو ہو کر میلبورن کے قصبے ٹاور ہل میں ایک مکان سے ٹکرا گیا جس کے باعث گھر …
آسٹریلیا ، ٹرک گھر سے ٹکرانے سے 2 افراد ہلاک

مزید خبریں
کینبرا۔25اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے دارالحکومت میلبورن کے مغربی علاقے میں ٹرک کے گھر سے ٹکرانے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
شنہوا نے وکٹوریہ پولیس کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کی صبح کو اس وقت پیش آیا جب ٹرک ہائی وے پر بے قابو ہو کر میلبورن کے قصبے ٹاور ہل میں ایک مکان سے ٹکرا گیا جس کے باعث گھر میں موجود دونوں افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ٹرک ڈرائیور اور اس میں موجود ایک شخص معمولی زخمی ہو ا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وکٹوریہ پولیس نے کہا کہ میجر کولیشن انویسٹی گیشن یونٹ کے اہلکار جائے حادثہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔








