ریاض۔26اکتوبر (اے پی پی):مسجد نبوی کے امام شیخ ڈاکٹر صالح البدر کو کرغیزستان کی اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر عبدالشکور نرماتوف نے اسلام اور مسلمانوں کےلیے ان کی خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔ایس پی اے کے مطابق یونیورسٹی کے زیراہتمام ایک تقریب میں کرغیرستان کی اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر نے اسلام اور مسلمانوں کی سپورٹ پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ مسجد نبوی کے …
امام مسجد نبوی کو کرغیزستان اسلامی یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

مزید خبریں
ریاض۔26اکتوبر (اے پی پی):مسجد نبوی کے امام شیخ ڈاکٹر صالح البدر کو کرغیزستان کی اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر عبدالشکور نرماتوف نے اسلام اور مسلمانوں کےلیے ان کی خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔ایس پی اے کے مطابق یونیورسٹی کے زیراہتمام ایک تقریب میں کرغیرستان کی اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر نے اسلام اور مسلمانوں کی سپورٹ پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
مسجد نبوی کے امام نے اس اعزاز پر یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اسلامی سکالرشپ اور تعلیم میں اخلاص، دیانت اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔علاوہ ازیں مسجد نبوی کےامام نے کرغیزستان کی مسجد میں جمعہ کا خطبہ بھی دیا۔ السرحی مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع میں ہزاروں افرد نے شرکت کی۔








