جدہ۔26اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے پرائیویٹ سیکٹر میں اگست اور ستمبر کے دوران ملازمین ایک لاکھ 23 ہزار 433 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایس پی اے کےمطابق قومی پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ یہ اضافہ مملکت کی لیبر مارکیٹ میں پرائیویٹ سیکٹر کی مسلسل ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔یہ ملازمتوں میں اضافے اور ممکت میں معاشی استحکام حاصل کرنے کی کوششوں کے حصے …
سعودی عرب کے نجی شعبے میں دوماہ کے دوران ایک لاکھ 23 ہزار ملازمین کا اضافہ

مزید خبریں
جدہ۔26اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے پرائیویٹ سیکٹر میں اگست اور ستمبر کے دوران ملازمین ایک لاکھ 23 ہزار 433 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایس پی اے کےمطابق قومی پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ یہ اضافہ مملکت کی لیبر مارکیٹ میں پرائیویٹ سیکٹر کی مسلسل ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔یہ ملازمتوں میں اضافے اور ممکت میں معاشی استحکام حاصل کرنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔
بیان کے مطابق پرائیوٹ سیکٹر میں ملازمین کی تعداد جو اگست میں ایک کروڑ 12 لاکھ 14 ہزار 248 تھی ستمبر میں بڑھ کر ایک کروڑ 13 لاکھ 37 ہزار 681 ہوگئی۔یاد رہے کہ سعودی عرب کو بیرون ملک کام کرنے کےحوالے سے دنیا کا دوسرا بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ مملکت نے امریکہ، برطانیہ اور بیلجیئم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
2013 میں مملکت کی 14 ویں پوزیشن تھی، اب دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔








