سعودی عرب،فالکن کلب کی نیلامی میں سب سے مہنگا باز 4 لاکھ ریال میں فروخت

ریاض۔26اکتوبر (اے پی پی):سعودی دارالحکومت ریاض کے شمال میں واقع ملھم میں سعودی فالکن کلب آکشن 2024 کی چھٹی نیلامی میں سب سے مہنگا باز 4 لاکھ ریال میں فروخت ہوا۔ایس پی اے کے مطابق سعودی فالکن کلب آکشن 2024 کی چھٹی نیلامی میں 4 باز فروخت کئے گئے۔نیلامی میں شاہین فالکن 4لاکھ ریال میں فروخت ہوا جو اب تک کا سب سے مہنگا باز ہے۔ شاہین فالکن کی بولی …

ریاض۔26اکتوبر (اے پی پی):سعودی دارالحکومت ریاض کے شمال میں واقع ملھم میں سعودی فالکن کلب آکشن 2024 کی چھٹی نیلامی میں سب سے مہنگا باز 4 لاکھ ریال میں فروخت ہوا۔ایس پی اے کے مطابق سعودی فالکن کلب آکشن 2024 کی چھٹی نیلامی میں 4 باز فروخت کئے گئے۔نیلامی میں شاہین فالکن 4لاکھ ریال میں فروخت ہوا جو اب تک کا سب سے مہنگا باز ہے۔

شاہین فالکن کی بولی 60 ہزار ریال سے شروع ہوئی۔ دوسری بولی ایک لاکھ ریال تک پہنچ گئی اور زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ چار لاکھ ریال میں یہ بولی ختم ہوئی۔چھٹی نیلامی میں سب سے مہنگے شاہین فالکن سمیت 7 لاکھ 94 ہزار کے باز فروخت کیے گئے۔اس نیلامی کا مقصد سعودی عرب میں فالکنز کی نیلامی کو فروغ دینا اور اسے فالکنری کے شوقین افراد کےلیے ایک عالمی مرکز بنانا ہے۔

مزید خبریں