چین۔امریکااقتصادی ورکنگ گروپ کے چھٹے اجلاس کا انعقاد،دونوں ممالک کی پالیسیوں پر گہرا، عملی اور تعمیری تبادلہ خیال

واشنگٹن۔26اکتوبر (اے پی پی):چین کے نائب وزیر خزانہ لیاؤ من نے واشنگٹن ، امریکہ میں ورلڈ بینک /آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کے موقع پر امریکا کے انڈر سیکرٹری برائے خزانہ جے شمباغ کے ساتھ چین۔امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کے چھٹے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ چینی میڈیا کے مطابق فریقین نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے میکرو اکنامک صورتحال اور دونوں ممالک کی پالیسیوں پر گہرا، عملی …

واشنگٹن۔26اکتوبر (اے پی پی):چین کے نائب وزیر خزانہ لیاؤ من نے واشنگٹن ، امریکہ میں ورلڈ بینک /آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کے موقع پر امریکا کے انڈر سیکرٹری برائے خزانہ جے شمباغ کے ساتھ چین۔امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کے چھٹے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

چینی میڈیا کے مطابق فریقین نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے میکرو اکنامک صورتحال اور دونوں ممالک کی پالیسیوں پر گہرا، عملی اور تعمیری تبادلہ خیال کیا، جس میں کم آمدنی والے ممالک کو لیکویڈٹی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کے لئے مل کر کام کرنا اور آئندہ اقدامات کے انتظامات شامل ہیں۔

 

مزید خبریں