ریاض۔27اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب نے ایران پر فوجی حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے کو ایران کی خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب نے جاری بیان میں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کام کریں ۔ سعودی عرب نے خطے میں طویل …
سعودی عرب کی ایران پر اسرائیلی فوجی حملے کی مذمت

مزید خبریں
ریاض۔27اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب نے ایران پر فوجی حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے کو ایران کی خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب نے جاری بیان میں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کام کریں ۔
سعودی عرب نے خطے میں طویل فوجی تصادم کے سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ امن کو فروغ دینے، تناؤ میں کمی اور مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔








