اقوام متحدہ۔28اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کی پٹی کے شمال میں جاری شدید اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران فلسطینی شہریوں کی اموات اور تباہی کی صورتحال پر سخت صدمے کا اظہار کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے گزشتہ روز بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران غزہ …
شمالی غزہ میں فلسطینی شہریوں کی حالت زار ناقابل برداشت ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔28اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کی پٹی کے شمال میں جاری شدید اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران فلسطینی شہریوں کی اموات اور تباہی کی صورتحال پر سخت صدمے کا اظہار کیا ہے۔
شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے گزشتہ روز بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے دوران سینکڑوں فلسطینی شہید ہوئے اور 60 ہزار سے زیادہ لوگ دوبارہ نقل مکانی پر مجبور ہوئے، یہ بھی خدشہ ہے کہ ان میں سےبہت سے لوگ اب یہاں واپس نہیں آ سکیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں پھنسے فلسطینی شہریوں کی حالت زار ناقابل برداشت ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ شمالی غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر تباہی خاص طور پر جبالیہ، بیت لاہیہ اور بیت حنون کے ارد گرد کے علاقے فلسطینی آبادی کی رہائش کے قابل نہیں رہےہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ تنازعہ جاری ہے۔
بین الاقوامی انسانی قانون کے تقاضوں کی پامالی کی جارہی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنازع کے فریقین کو شہریوں اور انسانی ہمدردی کے کارکنان کا تحفظ کرنا چاہیے ، نہ کہ ان کے لئے رکاوٹیں کھڑی کی جائیں اور انہیں خطرے میں ڈالا جائے۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے گزہ میں فوری جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی اور بین الاقوامی قانون کے تحت جرائم کے لیے جوابدہی کی اپنی اپیل کا اعادہ کیا۔








