سو سے زائد مریضوں کو غزہ سے متحدہ عرب امارات، رومانیہ منتقل کیا جائے گا، عالمی ادارہ صحت

جنیوا ۔6نومبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ سو سے زائد مریضوں کو غزہ سے متحدہ عرب امارات، رومانیہ منتقل کیا جائے گا۔ العربیہ کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 100 سے زائد مریضوں بشمول ذہنی صدمے اور دائمی امراض میں مبتلا بچوں کو بدھ کے روز غزہ سے باہر منتقل کیا جائے گا۔ یہ جنگ سے تباہ شدہ انکلیو سے ایک …

جنیوا ۔6نومبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ سو سے زائد مریضوں کو غزہ سے متحدہ عرب امارات، رومانیہ منتقل کیا جائے گا۔

العربیہ کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 100 سے زائد مریضوں بشمول ذہنی صدمے اور دائمی امراض میں مبتلا بچوں کو بدھ کے روز غزہ سے باہر منتقل کیا جائے گا۔ یہ جنگ سے تباہ شدہ انکلیو سے ایک غیر معمولی منتقلی ہو گی۔

مقبوضہ فلسطینی علاقے کے لیے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ریک پیپرکورن نے کہا، "یہ وقتی اقدامات ہیں۔ جس چیز کی ہم نے بار بار درخواست کی ہے وہ غزہ سے باہر ایک مستقل طبی انخلاء ہے۔

نیز انہوں نے کہا کہ 12,000 افراد منتقلی کے منتظر تھے۔انہوں نے مزید کہاکہ متحدہ عرب امارات جانے سے پہلے مریض اسرائیل کے ساتھ کریم شالوم راہداری کے راستے ایک بڑے قافلے کی صورت میں سفر کریں گے اور پھر قافلے کا ایک حصہ رومانیہ جائے گا۔