سعودی عرب ، مصری ہم وطن قاتل کی سزائے موت پرعمل درآمد

ریاض ۔7نومبر (اے پی پی):سعودی عرب میں مصری ہم وطن قاتل کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔ایس پی اےکے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں مقیم مصری باشندے ناصر علی کا اپنے ہم وطن بکرعید عبدالسمیع سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا ،غصے میں آکر ناصر علی نے اپنے دوست کو تیز دھار آلے سے حملہ کیا اور …

ریاض ۔7نومبر (اے پی پی):سعودی عرب میں مصری ہم وطن قاتل کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔ایس پی اےکے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں مقیم مصری باشندے ناصر علی کا اپنے ہم وطن بکرعید عبدالسمیع سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا ،غصے میں آکر ناصر علی نے اپنے دوست کو تیز دھار آلے سے حملہ کیا اور اسے قتل کر دیا۔

واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش اپنی تحویل میں لے کر مفرور ملزم کی تلاش شروع کر دی جسے جلد ہی گرفتار کرکے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اقبال جرم کرلیا۔ بعدازاں تحقیقاتی ٹیم نے اس کا چالان کرمنل کورٹ میں جمع کرا دیا جہاں سے تمام شواہد اور اقبال جرم کے بعد عدالت نے سزائے موت کا حکم دے دیا۔وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر بدھ کے روز ریاض میں عمل درآمد کردیا گیا۔