ریاض۔8نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے علاقے النماص میں سرراہ ایک شہری پرفائرنگ کرنے والا پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ سبق نیوز کے مطابق النماص میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک نامعلوم شخص سعودی شہری پر فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگیا ہے اور جس شخص پر فائرنگ کی گئی تھی وہ موقع پرہی ہلاک ہو گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ملزم کو گرفتار کرنے کےلیے پولیس ٹیم …
سعودی عرب میں سر راہ شہری کو قتل کرکے فرار ہونے والا پولیس مقابلے میں ہلاک

مزید خبریں
ریاض۔8نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے علاقے النماص میں سرراہ ایک شہری پرفائرنگ کرنے والا پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
سبق نیوز کے مطابق النماص میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک نامعلوم شخص سعودی شہری پر فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگیا ہے اور جس شخص پر فائرنگ کی گئی تھی وہ موقع پرہی ہلاک ہو گیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی ملزم کو گرفتار کرنے کےلیے پولیس ٹیم نے اس کا تعاقب کیا مگر اس نے گرفتاری دینے کے بجائے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے وہ شخص ہلاک ہوگیا ۔








