سعودی عرب کا20 واں امدادی طیارہ بیروت پہنچ گیا

148
سعودی عرب کا20 واں امدادی طیارہ بیروت پہنچ گیا

ریاض۔8نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کا امدادی طیارہ کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے بیروت پہنچ گیا ۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میں کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے بیروت کے رفیق الحریری ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والے20 ویں امدادی طیارے میں غذائی اشیا کے علاوہ، طبی سامان، کمبل، خیمے اور سلیپنگ پیگز ہیں۔

واضح رہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پرلبنانی عوام کی مدد کے لیےایئر ریلیف برج قائم کیا گیا ہے۔